یاسر اور اقرا کے بیٹے کی انسٹاگرام کی دنیا میں انٹری

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکار یاسرحسین اور اقراعزیز کے 5 ماہ کے بیٹے کبیر حسین نے بھی انسٹاگرام کی دنیا میں انٹری دیدی ہے۔

اقراعزیز نے اپنے بیٹے کبیر کا آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ بنادیا ہے اور اپنے مداحوں سے بیٹے کے اکاونٹ کو فالو کرنے کا کہاہے۔جبکہ یاسر حسین نے اپنے بیٹے کے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے بیٹے کے اکاونٹ کے بارے میں لکھا کہ آج کل کے بچے بھی سوشل میڈیا کے دیوانے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ کبیر حسین کو ہی دیکھ لیں خود ہی اکائونٹ بنالیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں