اداکارہ دیا مرزا کا پریانکا چوپڑا کی نئی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بھارت کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلم دی میٹرکس ری سریکشنز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ممبئی(شوبز ڈیسک) دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ فلم دی میٹرکس ری سریکشنز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً اس میں بہت کچھ ناقابل یقین ہوگا اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے سفید دل اور ہاتھ اٹھائے ہوئے ایموجیز کا استعمال بھی کیا۔
دیا مرزا کی اس پوسٹ پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کمنٹ کیا اوہ شکریہ ،دیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں پریانکا چوپڑا نے فلم کی پرموشن کے لئے پوسٹ شیئر کی تھی اور ساتھ میں لکھا تھا کہ آج سے دی میٹرکس آپ کو سنیما گھروں اور ایچ بی باکس پر بلارہی ہے۔
پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلم دی میٹرکس میں پریانکا ستی کا کردار ادا کررہی ہیں۔
دوسری جانب پرینکا کی والدہ مدھو نے میٹرکس 4 کے پریمیئر سے پرینکا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے۔
اس تصویر میں پریانکا چوپڑا کی والدہ نے انہیں گلے سے لگایا ہوا تھا ۔
انہوں نے بیٹی کو فلم کی ریلیز پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس لگن پر بہت خوش ہیں جو کہ پریانکا نے اس کامیابی کے راستے پر دکھائی ہے۔
مدھو چوپڑا نے بیٹی کو فلم دی میٹرکس ریسریکشنز کی ریلیز پر مبارکباد دی اور اداکارہ کے مستقبل کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے اداکاری کے کیریئر کے آغاز سے پہلے ایک ماڈل کے طور پر کام کیا تھا۔
انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2002 کی تامل فلم سے کیا تھا اور اس کے بعد بھارت کی متعدد فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے میں کامیاب رہیں۔
اداکارہ نے 2000 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد شہرت حاصل کی۔
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور ان کی شادی ہندو رسم ورواج اور عیسائی عقیدے کے مطابق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں