اے آر رحمن کے ساتھ گزاری گئی شام کبھی بھلائی نہیں جا سکتی،عدنان صدیقی
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی گلوکار اے آر رحمن کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے۔
عدنان صدیقی نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اے آر رحمن کے ساتھ ملاقات کی کہانی سناتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں 21 دسمبر کو دبئی ایکسپو 2021 سے واپس پاکستان آنا تھا مگر انہوں نے اپنے دورے میں ایک دن کا اضافہ صرف اس لیے کیا کہ وہ اے آر رحمن سے ملنا اور ان کا لائیو کنسرٹ انجوائے کرنا چاہتے تھے۔
عدنان صدیقی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں خود کو اے آر رحمن کا سب سے بڑا مداح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اے آر رحمن کے ساتھ گزاری گئی شام کبھی بھلائی نہیں جا سکتی۔عدنان صدیقی نے اے آر رحمن کی عاجزانہ طبیعت سے متاثر ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ہر کوئی اے آر رحمن جیسا نہیں ہو سکتا۔