بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے معروف بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناء کے ساتھ خفیہ شادی کرلی۔
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق شائع خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکار فاطمہ ثناء سے تیسری شادی کریں گے اور اس بات کا اعلان وہ اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کریں گے۔
تاہم ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر عامر اور فاطمہ کی ایڈٹ شدہ تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔
صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ عامر خان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر ہیں لیکن اصل میں یہ تصاویر عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہیں جس پر فوٹو شاپ کے ذریعے فاطمہ ثناء کی تصویر لگا دی گئی ہے۔
عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثناء کی جانب سے اپنی شادی کی افواہوں پر کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ نے عامر خان کے ہمراہ فلم دنگل میں کام کیا تھا جس میں وہ اداکار کی بیٹی بنی تھیں۔