عمران عباس نے والدہ کے انتقال کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی

ہمیشہ اپنے دوستوں کا شکر گزار رہوںگا جنہوں نے زندگی کے مشکل ترین وقت میں اپنی سچی دوستی کا ثبوت دیا، اداکار

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کی ہے۔عمران عباس نے انسٹا گرام پر اپنی والدہ کے انتقال پر موصول ہونے والے تعزیتی پیغامات پر اپنے تمام چاہنے والوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہآپ سب کا تہہ دل سے شکریہ۔

انہوں نے لکھا کہ آپ سب کے تعزیتی پیغامات اور میرے والدہ/والدین کے لیے فاتحہ پڑھنے اور اس مشکل وقت میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ اکیلے نہ پڑیں ان پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے بہت شکریہ۔انہوں نے لکھا کہ کاش وہ ہر ایک کو ذاتی طور پر جواب دے سکتے لیکن اس وقت یہ ناممکن لگتا ہے۔ آخر میں انہوں نے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنے دوستوں کے شکر گزار رہیں گے، جنہوں نے ان کی زندگی کے اس مشکل ترین وقت میں اپنی سچی دوستی کا ثبوت دیا۔ خدا آپ سب کو خوش رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں