حرا مانی کے فیصل آباد کالج میں کنسرٹ کی انٹرنیٹ پر دھوم

فیصل آباد (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کے فیصل آباد کالج میں کنسرٹ کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہورہے ہیں۔حرا مانی نے اس ہفتے پنجاب گروپ آف کالجز میں ہونے والے سالانہ میوزیکل فیسٹا میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

انہوں نے پنجاب گروپ آف کالجز میں لگاتار دو دن طلبا کے لیے پرفارم کیااور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس ایونٹ کے ویڈیو کلپس بھی شیئر کیے۔

یہاں تک کہ اداکارہ نے اپنے مشہور ڈرامے دوبول کا او ایس ٹی گاتے ہوئے بھی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔حرا مانی نے اس ایونٹ میں نازیہ حسن کا مشہور گانا ڈسکو دیوانے اور بالی ووڈ کی مشہور فلم یہ جوانی ہے دیوانی کا گانا بلم پچکاری بھی گایا۔اداکارہ کے مداح جوکہ اس کنسرٹ میں موجود تھے ان کی پرفارمنس سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں