پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 17 بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی (ا ±بیورو رپورٹ) : میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ک ±ھلے سمندر میں کارروائی کی گئی اور پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی ماہی گیر پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرکے غیر قانونی طور پر مچھلی کا شکار کر رہے تھے، میری ٹائم سکیورٹی کے جہاز نے مشرقی میری ٹائم زون میں معمول کی گشت کے دوران ان کشتیوں کا س ±راغ لگایا اور ان پر سوار 17 ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔
پی ایم ایس اے کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد بظاہر ماہی گیر لگتے ہیں البتہ ا ±ن سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ترجمان ایم ایس کے مطابق حالیہ دنوں میں یہ بات مشاہدے میں آئی کہ بھارتی ماہی گیروں کی پاکستانی سمندری حدود میں دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔

ان بھارتی کشتیوں میں جی پی ایس نصب ہوتا ہے اس لیے پاکستانی سمندری حدود میں ان کی اتنے اندر تک موجودگی قابل تشویش ہے کیونکہ یہ کشتیاں کسی بھی غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال ہوسکتی ہیں۔ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق اور گرفتار ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکس پولیس کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کے خلاف فشریز ایکٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اب تک پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کئی بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے لیکن اس کے باوجود بھارتی ماہی گیروں کی وجہ سے یہ خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں