شنیرا اکرم نے مریم انصاری کو خوبصورت دلہن قراردیدیا

کراچی (شوبز ڈیسک) وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے گزشتہ رات کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان اور اداکارہ مریم انصاری کی شادی کے حوالے سے منعقد کی گئی قوالی نائٹ میں شرکت کی ہے۔
شنیرا اکرم نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر اس تقریب کی چند ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنی ایک اسٹوری پر مریم انصاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خوبصورت دلہن ہے۔
ایک انسٹا اسٹوری میں انہوں نے وسیم اکرم کی معین خان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سسر ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے اس تقریب میں پرفارم کرنے والے قوالوں کی ویڈیوز شیئرکرتےہوئے لکھا کہ یہ پاکستان میں شادیوں کا موسم ہے۔انہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز میں پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے ۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ مریم انصاری کی رسمِ حنا اور سنگیت کی تقریب سے لی گئی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔
یاد رہے کہ مریم انصاری نے رواں سال فروری کے مہینے میں معروف کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ نکاح کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں