اقوام متحدہ کی ٹیم کو تارکین وطن کے بحران کی تحقیقات کے لئے بیلا روس اور پولینڈ کی سرحد تک رسائی کی اجازت نہیں دی گئی

جنیوا(انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بیلاروس۔ پولینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کے بحران کی تحقیقات کے لئے بھیجی گئی ٹیم کو بیلا روس اور پولینڈ کی سرحد تک رسائی کی اجازت نہیں دی گئی ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی خاتون ترجمان لز تھروسل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارہ کی ایک ٹیم پولینڈ گئی مگر اسے ممنوعہ سرحدی علاقہ میں نہیں جانے دیا گیا اور فسوس کی بات ہے کہ بیلاروس نے بھی دورہ کے لئے ہماری درخواست تسلیم نہیں کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں