راولپنڈی(کرائم ڈیسک) سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈائون،05 ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عمران شوکت اور محمد عکسیب کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے ،ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان شباب اور زمان کو گرفتا رکرکے ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ریاض کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
دریں اثناء تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے رحمان اقبال سی200گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے بابر علی سی220گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے فقیر محمود سی110 گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے حمزہ علی سی04بوتل شراب، تھانہ صد ربیرونی پولیس نے محمد کامران سی05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، جرائم پیشہ عناصر اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔