گوجر خان پولیس کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار

ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے حسنین کو قتل جبکہ قاسم کو زخمی کر دیا

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) گوجر خان پولیس کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم اسماعیل عرف شیلا گرفتار، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے حسنین کو قتل جبکہ قاسم کو زخمی کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوجر خان اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم اسماعیل عرف شیلا کوگرفتار کرلیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے حسنین کو قتل جبکہ قاسم کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی قاسم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جنہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،سی پی او را ولپنڈی ساجد کیانی نے گوجر خان پولیس کا شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں