ڈھاکا:(سپورٹس ڈیسک) کوریا نے پاکستان اور جاپان نے بھارت کو ہراکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستان اور کوریا کے مابین ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں پاکستان کو 5کے مقابلے میں 6گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور جاپان کے مابین کھیلا گیا جس میں بھارت کو 3کے مقابلے میں 5گول کی ہار برداشت کرنا پڑی۔
ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان پہلی بار ایشین چمپئینز ٹرافی کے فائنل میں نہ پہنچ سکا۔