انگلینڈ کے کچے ٹریک پر پر موٹر ریلی کا انعقاد، سویڈش ٹیم پہلی بار چیمپئن بن گئی

لندن: (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے کچے ٹریک پر موٹر ریلی کا انعقاد کیا گیا، کیچڑ میں پھسلن، ناہموار راستوں پر جمپس اور تیز رفتاری کی زبردست مہارت آزمائی گئی جس میں سویڈش ٹیم پہلی بار چیمپئن بن گئی۔

انگلینڈ کے کچے ٹریک پر پکی ڈرائیونگ، کیچڑ میں پھسلن، ناہموار راستوں پر جمپس اور تیز رفتاری کے امتحان سے موٹری ریلی کے شرکا کو گزرنا پڑا، ڈرائیوروں کو دشوار رکاوٹوں کو عبور کرکے منزل تک پہلے پہنچنے کا چیلنج درپیش تھا، جمپس پر کنٹرول ڈرائیونگ کی شاندار مہارت نے سب کے دل جیت لیے۔ سویڈش ڈرائیور کرسٹو فیرسن کی ٹیم نے شاندار فتح سمیٹی۔

مشکل ٹریک پر فاتح ڈرائیورز نے بڑی کامیابی کی بڑی خوشی منائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں