تھانہ بھارہ کہو پولیس کا گھر پر پولیس ریڈ بچوں کی ویڈیو وائرل کا معاملہ

مالک مکان کی سابقہ بیوی کی ہمشیرہ آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری میں پیش آئی جی اسلام آباد کی معاملے کی اے آئی جی آپریشنز فرحت عباس کاظمی کو انکوائری کی ہدایت

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) تھانہ بھارہ کہو پولیس کا گھر پر پولیس ریڈ بچوں کی ویڈیو وائرل کا معاملہ،مالک مکان کی سابقہ بیوی کی ہمشیرہ آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری میں پیش ،آئی جی اسلام آباد کی معاملے کی اے آئی جی آپریشنز فرحت عباس کاظمی کو انکوائری کی ہدایت ۔اے آئی جی آپریشنز نے دونوں فریقین کو اپنے دفتر میں بلا کر معاملے کی غیر جانبدار انکوائری عمل میں لائی جس میں درخواست گزار کی باتیں بے بنیاد جھوٹی ثابت ہوئیں۔

ملزمہ خاتون مکان مالک کی پہلی بیوی ہے جو طلاق کے بعد دوسری شادی بھی کر چکی ہے،انکوائری میں ثابت ہوا کہ مالک مکان کی موجودہ بیوی جب گھر سے باہر گی تو سابقہ بیوی نے مسلح افراد کے ساتھ مکان کا تالا توڑ کر اس پر قبضہ کیا مالک مکان کی موجودہ بیوی نے تھانہ بھارہ کہو پولیس کو درخواست دی تھی کہ میرے شوہر کی پہلی بیوی جس کو طلاق ہو چکی ہے اس نے مسلح افراد کے ہمراہ میرے گھر کے تالے توڑ کر قبضہ کر لیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سرچ وارنٹ حاصل کرکے لیڈی پولیس کے ہمراہ گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران مکان سے دو ملزمان جو آٹو میٹک اسلحہ کے ساتھ موجود تھے گرفتار کیا مقدمہ درج کیا ،معزز صحافی حضرات سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی خبریا ویڈیو کو نشر کرنے سے پہلے اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے موقف لے لیا کریں اور حقائق کے بعد اسے نشر کیا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں