لاہور: (شوبز ڈیسک) اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ اُن کی نظر میں شادی کرنا ضروری نہیں ہے۔عمران عباس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں شادی کرنا ضروری نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ زندگی میں شادی سے زیادہ ضروری آپ کی خوشی ہے۔
اداکار عمران عباس نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ شادی کر کے اُسے خوشی ملے گی تو وہ ضرور کرے، اور اگر کسی کو لگتا ہے کہ آپ کو صحیح انسان نہیں ملا تو مناسب وقت اور اپنے لئے بہتر انسان کا انتخاب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی قدرت کا بہت خوبصورت بنایا ہوا نظام ہے، میں رومانٹک تو نہیں مگر حسن پرست بہت زیادہ ہوں۔