سوشل میڈیا پر لوگ صرف اداکاروں سے الجھتے ہیں، اشنا شاہ

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ان سینیر فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں جنہوں نے ان کی والدہ کے ساتھ کام کیا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں اشنا شاہ نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کا سلیقہ نہیں، انہیں یہ سمجھنے میں وقت لگے گا کہ سوشل میڈیا کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے فنکاروں پر تنقید کی جاتی ہے۔
اشنا شاہ کی والدہ عصمت طاہرہ بھی ٹی وی کے لاتعداد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ ان کی بڑی بہن ارسا غزل بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اس حوالے سے اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ ان موجودہ دور کے معروف فنکاروں کے ساتھ ساتھ ان لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں جن کے ساتھ ان کی والدہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا زیادہ تر وقت کینیڈا میں گزرا، اس لئے ان کی اردو کمزور ہے، انہوں نے جب اداکاری شروع کی تو اپنا پہلا اسکرپٹ رومن انگریزی میں ہی لکھوایا تھا، ان کی والدہ نے انہیں زور دیا کہ اردو سیکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں