دنیا نےفوری توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا نےفوری توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے،افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنےکی ضرورت ہے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان نازک صورتحال سے دو چار ہے،اوآئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس بےپناہ اہمیت رکھتی ہے۔
دنیا نےفوری توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس دنیاکی توجہ افغانستان پر مبذول کرانےکیلئےبہت اہم ہے۔دنیا کوافغانستان کے زمینی حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کانفرنس میں افغان نمائندگان بھی اپنےنقطہ نظرپیش کریں گے،شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا کہ مہاجرین کابحران پیدا ہوا تو ایران تک محدودنہیں رہےگا ،دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے، ورنہ مہاجرین روزگارکیلئےیورپ کےدروازوں پربھی دستک دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی،بھوک کا مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنےکی ضرورت ہے۔بینکنگ سسٹم فعال نہ ہو تودنیابھرسےافغانی پیسے کیسے بھیجیں گے،افغان عبوری حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔افغانستان کے اپنے وسائل کو منجمد کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں