کراچی (کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں21ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1809ڈالر ہو گیا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں750روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ25ہزار850روپے ہو گئی جبکہ643روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ7ہزار890روپے ہو گئی ۔