38

لڑاکا مرغے نے اپنے ہی مالک کو ہلاک کر دیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں لڑائی کیلئے تیار کیے گئے مرغے نے پنجے پر لگے چاقو سے اپنے ہی مالک کو ہلاک کردیا۔واقعے کے بعد پولیس نے غیر قانونی مرغوں کی لڑائی کے مقابلے کا انعقاد کرنے والے منتظمین کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مرغے کی پنجوں پر لڑائی کیلئے تیز دھار آلہ باندھا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے حریف مرغے پر اس سے وار کرسکے تاہم ایک مرغا اپنے مالک کیگود سے فرار ہونے کیلئے پھڑپھڑایا جس کے نتیجے میں اس کے پنجے پر لگے چھوٹے چاقو سے مالک کی ران پر گہرے کٹ لگ

گئے۔متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا، واقعے کے بعد مرغے کو کچھ دیر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا جس کے بعد اسے پولٹری فارم منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں