کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکارہ کبریٰ خان نے بتایا ہے کہ لوگوں نے انہیں وزن بڑھ جانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لوگوں کی تنقید اور برے تاثرات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Kübra Khan (@thekubism)
اداکارہ نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز میں میرا وزن کافی بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے لوگون نے مجھ پر بہت تنقید کی اور میرا مذاق بھی اڑایا تھا لیکن کوئی نہیں جانتا ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ لندن اپنے گھر گئیں تھیں تب انھیں اپنی صحت کے حوالے سے کچھ خدشات تھے اور انہون نے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر سمجھا تھا۔
کبریٰ خان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مکمل چیک اپ کے بعد کینسر کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد میں ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور میری 2 سرجریز بھی ہوئیں تھیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Kübra Khan (@thekubism)
اداکارہ نے بتایا کہ سرجریز کامیاب رہی لیکن اس کے بعد میں ناساز طبعت کے باعث اپنے بڑھتے وزن پر توجہ نہیں دے سکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ لوگ نہیں جانتے ہیں کہ میں کس ذہنی تناؤ کا شکار تھی لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں اور موٹی بھی نہیں ہوں۔