فراڈ کیس کے قیدی سے بی ایم ڈبلیو اور آئی فون لیا: نورا فتیحی کا اعتراف

ممبئی: (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی نے فراڈ اور بھتہ خوری کے کیس میں ملوث ملزم سُکیش چندر شیکھر سے قیمتی تحائف لینے کا اعتراف کرلیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا کی جانب سے سُکیش کے خلاف جاری کی گئی چارج شیٹ میں نورا فتیحی کا نام بھی شامل ہے۔ اب نورا فتیحی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے پوچھ گچھ میں اعتراف کیا ہے کہ انھیں سُکیش نے ایک بی ایم ڈبلیو سیڈان تحفے میں دی جبکہ سکیش چندر کی اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کی طرف سے ایک گوچی بیگ اور آئی فون تحفے میں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں