فضل الرحمان کا چودھری پرویز الٰہی کو ٹیلیفون، شجاعت کی خیریت دریافت کی

لاہور: (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفون کیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون کیا اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

فضل الرحمن نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ چودھری شجاعت حسین کو جلد تندرستی عطا فرمائے۔

مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ لاہور آؤں گا تو آپ کی عیادت کیلئے خود حاضر ہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں