امریکی کانگریس میں مسلمانوں کے حق میں اہم بل پاس ہوگیا

واشنگٹن:(انٹرنیشنل ڈیکس)امریکی کانگریس میں مسلمانوں کے حق میں اہم بل پاس ہوگیا ہے۔الہان عمر کی پیش کردہ بل میں اسلاموفیا کے واقعات کو رپورٹ کرنے کے لیے نمائندہ خصوصی کی تعیناتی کی تجویز دی گئی ہے،، وائٹ ہاؤس نے بھی بل کی حمایت کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان سے اسلامو فوبیا کے خلاف اہم بل پاس ہوگیا،مسلمان رکن کانگریس الہان عمر کے پیش کردہ بل کا مقصد اسلاموفوبیاکے واقعات کو امریکی وزارت خارجہ تک پہنچانے کے لیے صدر کی جانب سے نمائندہ خصوصی تعینات کرنا ہے۔

امریکی کانگریس میں بحث کے دوران کانگریس مین سکاٹ پیری نے الہان عمر کو دہشت گرد قرار دیا اور بل کی مخالفت کی ،تاہم تمام ڈیموکریٹس نے بل کے حق میں ووٹ دیا،اسپیکر نے اسکاٹ پیری کے الفاظ کو پارلیمنٹ کی کارروائی سے حذف کروا دیا۔

وائٹ ہاؤس نے آزادی مذہب کو بنیادی حق قرار دیتے ہوئے بل کی حمایت کی،امریکی وزارت خارجہ میں ایسا ہی ایک نمائندہ یہود مخالف واقعات رپورٹ کرنے کے لیے پہلے سے موجود تھا اور اب مسلمانوں کے لیے بھی نمائندہ مقرر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں