جمہوریہ ڈومینکن:طیارہ گر کر تباہ،تمام مسافر ہلاک

سینٹو ڈومنگو:(انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ ڈومینکن میں اڑانے بھرتے ہی طیارہ گرِ کر تباہ ہونے سے اس میں سوار تمام ‏افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق کیریبین جزائر کے ملک جمہوریہ ڈومینکن میں ہنگامی ‏لینڈنگ کے دوران ایک نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس سے اس میں سوار تمام 9افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ہیلیڈوسا ایوی ایشن گروپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ دارالحکومت سینٹو ڈومنگو کے لاس ‏امریکا ہوائی اڈے پر ہونے والے اس واقعے میں 7 مسافر اور عملے کے 2ارکان کی موت ہوئی ‏ہے۔ہلاک شدگان میں 6غیر ملکی شہری تھے اور ایک ڈومینیکن تھا۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق بدقسمت پرواز ڈومینیکن ریپبلک کے لا ازابیلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ‏فلوریڈا جا رہی تھی کہ اس نے ہنگامی لینڈنگ کی اور ٹیک آف کے صرف 15 منٹ بعد ہی طیارہ گر ‏کر تباہ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں