بنیادی ڈھانچے اور مکانات کی دوبارہ تعمیر کرائیں گے اور حکومت اس کا پورا خرچہ اٹھائے گی،بائیڈن
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوناڈوز سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیاہے اور متاثرین کے لیے امداد کا وعدہ کیاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی تاریخ کے طاقت ور ترین طوفانی بگولوں نے چار ریاستوں میں تباہی مچا دی تھی۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کینٹکی ہے، جہاں چوہتر افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ بائیڈن نے اس ریاست کے متاثرہ علاقوں کے دورے پر مقامی لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بنیادی ڈھانچے اور مکانات کی دوبارہ تعمیر کرائیں گے اور حکومت اس کا پورا خرچہ اٹھائے گی۔