87

ایشوریا سے مشابہت رکھنے والی پاکستانی لڑکی کی تصاویر وائرل

کراچی (این این آئی)بالی وڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے مشابہت رکھنے والی پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ایشوریا رائے کا شمار بالی وڈ کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ سنیہا کو بھی ان کی ہم شکل قرار دیا گیا تھا۔تاہم اب پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں وہ بالکل ایشوریا سے مشابہت رکھتی ہیں۔آمنہ کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور اس پر صارفین کی جانب سے ملے جے رد عمل کا

اظہار کیا جارہا ہے۔متعدد صارفین نے اسے ایشوریا سے مشابہہ قرار دیا جبکہ متعدد نے ان پرپلاسٹک سرجری کرانے کا الزام عائد کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں