واقعہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آیا جس میں لڑکے نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (کرائم ڈیسک) محبت میں ناکامی، نوجوان نے 5 روز قبل بیاہی جانے والی محبوبہ کو قتل کر ڈالا۔ واقعہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آیا جس میں لڑکے نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان نے محبت میں ناکامی پر اپنی محبوبہ کی جان لے لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے 725 میں پیش آیا ہے جس میں ناکام عاشق نے نو بیاہتا دلہن کو قتل کر ڈالا ہے۔ بتایا گیا ہے مقتولہ کی عمر 24 سال ہے جس کی 5 روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ ملزم کو لڑکی کی شادی پر رنج تھا جس پر اس نے لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد نوجوان نے خود کو بھی گولی مار لی۔