فیڈرل بورڈانٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز گرلزباسکٹ بال چمپئن شپ 20 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈانٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز گرلزباسکٹ بال چمپئن شپ 20 دسمبر سے بحریہ کالج، ای ایٹ، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹر سپورٹس فوزیہ معروف نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک تمام سکولز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں