لاہور:(سپورٹس ڈیسک)باکسرعثمان وزیر نے پاکستان کے لئے ایک اور عالمی اعزاز جیت لیا ہے۔پاکستان کے ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپئن بھی بن گئے ہیں۔
انہوں نے اہم میچ میں تنزانیہ کے ٹاپ باکسر روسٹا کو شکست سے دوچار کیا۔گزشتہ روز باکسر عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے دبئی میں موجود ہوں ، فائٹ کے لئے بھرپورتیاری کی ہے، پُرامید ہوں کہ اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے، پاکستانی عوام کی سپورٹ سے حوصلہ بلند ہے۔
دوسری جانب اے بی ایف باکسنگ ٹائٹل پاکستان کے آصف ہزارہ نے جیت لیا ،آصف ہزارہ نے یوگنڈا کے باکسرکوشکست دے کرٹائٹل اپنے نام کی ۔