34

ماہرہ خان بھی کرس گیل کے گگلی چیلنج میں شامل ہوگئی

کراچی (این این آئی)پاکستان کی صف اول کی اداکارہ اور پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروایا گیا ’گگلی چیلنج‘ مکمل کرلیا۔ٹوئٹر پر موجود پاکستان سْپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔مذکورہ ویڈیو میںماہرہ خان اسٹیڈیم میں موجود کرس گیل کے ’گگلی چیلنچ‘ پر ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔پاکستان سپْر لیگ نے ماہرہ خان کے ’گگلی چیلنج‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری کوئین ماہرہ خان نے اس چیلنج

کی مقبولیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔‘اْنہوں نے لکھا کہ شائقین کرکٹ ہیش ٹیگ ’گگلی چیلنج‘ کے ساتھ اپنی ویڈیوز اپلوڈ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں