پیٹرولیم مصنوعات میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 5 روپے فی لیٹر کمی سے 140.82 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے سستا ہوکر 137.62 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
جاری نوٹیفکیشن میں مٹی کا تیل بھی 7 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا، جس کے نئے نرخ 109.53 روپے ہیں، جبکہ لائٹ ڈیزل بھی 7 روپے کمی سے 107.06 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے 31 دسمبر تک ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی ہے، اوگرا حکام نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تصدیق کی تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
اس سے قبل بھی اوگرا نے 30 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 7 سے 8 روپے کمی کی تجویز دی تھی لیکن وزارت خزانہ نے قیمتوں کو پھچلی سطح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کا خاتمہعالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں اکتوبر کے آخری ہفتے میں 84 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھیں، جس میں دسمبر میں بتدریج کمی کا رجحان رہا اور اب کروڈ آئل کی عالمی قیمتیں 70 سے 75 ڈالر فی بیرل کے درمیان ہیں۔
جے پی مورگن کی جانب سے 2022ء میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 125 ڈالر فی بیرل اور 2023ء میں 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں