لاہور: (کامرس ڈیسک) فیسکو نے لاکھوں صارفین کے ڈیمانڈ نوٹسز کی مد میں جمع کرائے کروڑوں روپے دبا لئے، میٹر نہ ہونے کی وجہ سے نیا بجلی کنکشن خواب بن گیا۔۔
بجلی ہر گھر کی ضرورت ہے لیکن فیسکو حکام کی نااہلی نے بجلی کا حصول خواب بنا دیا۔ جہاں پر 1 لاکھ سے زائد شہری ڈیمانڈ نوٹس فیس جمع کروانے کے باوجود بجلی کنکشن سے محروم ہیں ، بجلی میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ 6 ماہ سے گھریلو ، کمرشل اور زرعی کنیکشن نہیں لگائے جارہے۔
شہریوں کا کہنا ہے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے بعد 10 سے 15 روز میں میٹر لگ جانا چاہیے تھا لیکن وہ کئی ماہ سے خوار ہورہے ہیں۔
فیسکو حکام کا کہنا ہے میٹر بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا، جلد ہی میٹر لگانے کا عمل شروع کردیں گے۔ بجلی کے نئے میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے خراب میٹروں کی تبدیلی کی بھی ہزاروں درخواستیں التواء کا شکار ہیں۔