لاہور: (کامرس ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1788 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے ۔
دوسری طرف 10 گرام سونے کا بھاؤ 557 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 253 روپے ہو گیا ہے۔