آریان خان کی رہائی کے بعد گوری خان کی پہلی پوسٹ

تقریباًً 28 دن جیل میں گزارنے کے بعد آریان خان کو گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں بیٹے آریان خان کی ضمانت پر رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گوری خان نے فیشن ڈیزائنر جوڑی کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا اور ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس کلپ کا آغاز ان کی ملاقاتوں کی جھلکیوں سے ہوا اور پھر حیدرآباد میں فالگنی اور شین کے نئے اسٹور پر ایک نظر ڈالی جسے گوری خان نے ڈیزائن کیا تھا۔

گوری خان کی یہ پوسٹ دیکھ کر کنگ خان اور گوری کے مداح بیحد خوش ہورہے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ گوری خان کو ایک بار پھر سوشل میڈیا اور کام پر واپس دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں۔گوری خان کی اس پوسٹ پر 70 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں سال 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا تھا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اٴْن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔تقریباًً 28 دن جیل میں گزارنے کے بعد آریان خان کو گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں