گوجرانوالہ:(شوبز ڈیسک) شوبز فنکاروں نے بھی کرکٹ کے میدان میں انٹری دیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا۔
جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں دوستانہ کرکٹ میچ میں فلم اور ٹی وی انڈسڑی کے مشہور ستارے جلوہ گر ہوئے۔ ایک ٹیم کی نمائندگی ڈرامہ سٹار کامران جیلانی جبکہ دوسری ٹیم کی کپتانی کے فرائض ادکارسمیع خان نے سرانجام دئیے۔
سمیع خان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 252 سکور کئے جسمیں کپتان سمیع خان کے 118 رنز شامل تھے ۔
اداکار کامران جیلانی کی ٹیم نے آخری اوور میں ہدف مکمل کر کے میچ جیت لیا،میچ جیتنے پر فنکاروں نے خوب جشن منایا، اداکار سلمان سعید 83 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے۔
میچ دیکھنے کے لیے مرد ،خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جو کہ چوکا چھکا لگنے پر خوب دادا دیتے نظر آئے ۔