رابی پیرزادہ ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے میں مصروف

لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے میں مصروف ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کے پانچ پارے لکھنے کا کام مکمل کرچکی ہیں اوراب چھٹا پارہ لکھ رہی ہیں جس کا نصف مکمل ہو چکا ہے ۔رابی پیرزادہ نے پورا قرآن مجید لکھنے کا عزم کر رکھاہے ۔ دوسری جانب نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میرا کسی کے ساتھ ہرگز کوئی مقابلہ نہیں ، جو معیار ی کام کرتا ہے وہ خود ہی اپنا مقام حاصل کرلیتا ہے ، رقص اور کامیڈی

انتہائیمشکل کام ہے ۔ ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ مجھے شوبز میں کئی سال ہو گئے ہیں میں نے سفارش او رشارٹ کٹ کا آپشن استعمال کرنے والوں کو کبھی کامیاب ہوتے نہیں دیکھا بلکہ ان کے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسان کو کسی کے بارے میں سن کر اپنی منفی رائے قائم نہیں کرنی چاہیے کیونکہ بعض اوقات سنی سنائی باتیں درست یا حقیقت نہیں ہوتیں ۔ انہوں نے کہا کہ رقص تھیٹر کا حصہ بن چکا ہے اور اگر اسے نہیں دکھایا جائے گا تو تھیٹرچلانا مشکل ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں