ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان نے کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ اپنے پیغام میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ان کے اہلِ خانہ میں کوویڈ 19 کی علامتیں موجود نہیں ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرینہ کپور خان نے لکھا کہ میرا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کو فوری طور پر الگ کرلیا ہے جبکہ تمام میڈیکل پروٹوکلز بھی اپنا رہی ہوں۔
ساتھ میں کرینہ کپور نے حال ہی میں ملاقات کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی اپنے اپنے ٹیسٹ کروائیں۔ اپنے اہلِ خانہ کے بارے میں کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ ان کے اہلِ خانہ اور اسٹاف ممبران کی دو دو مرتبہ ویکسینیشن ہوچکی ہے، ان میں فی الحال کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر نہیں ہورہیں۔ اپنے بارے میں کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ وہ بہتر محسوس کر رہیں اور جلد مکمل صحتیاب بھی ہوجائیں گی۔