لاہور (شوبز ڈیسک) ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ نعمان اعجاز میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور ان کے صاحبزادے زاویار نعمان نے اپنی پختہ اداکاری سے ثابت کیا ہے وہ ایک بڑے باپ کا بیٹاہے ،زاویارنعمان کی اداکاری میں جس طرح پختگی نظر آتی ہے ہے جس سے ان کے والد کی اداکاری کی جھلک نظر آتی ہے ۔
ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ کئی بڑے اداکاروں کے بچے ایوریج کام کرتے ہیں لیکن زاویارنعمان کی اداکاری میں جس طرح کی پختگی نظر آئی ہے اس سے لگتا ہے کہ وہ اگر اسی ڈگر پر چلتے رہے تو اپنے والد کی طرح نام اورمقام حاصل کریں گے۔ ریشم نے کہا کہ میری دعاہے کہ زاویارنعمان کے صاحبزادے اپنے کرئیر میں بھرپور کامیابی حاصل کریں ۔