لاہور: (سپورٹس ڈیسک) فیصل حسنین کو پی سی بی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا، وہ جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی، فیصل حسنین کو پی سی بی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا۔ انہوں نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فنانس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔
فیصل حسنین آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔