رواں ہفتے خام تیل کی قدر میں 5 اعشاریہ 69 ڈالر اضافہ

کراچی:(کامرس ڈیسک) رواں ہفتے خام تیل کی قدر میں 5 اعشاریہ 69 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خام تیل کی فی بیرل قدر کاروباری ہفتے کے اختتام پر 71.95 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ خام تیل کی قدر میں کاروباری ہفتے کے اختتام تک 5.69 ڈالر بڑھی ہے۔
کاروباری ہفتے میں خام تیل کا کاروبار 6.48 ڈالر کے بینڈ میں ہوا جبکہ خام تیل کی ہفتہ وار بلند ترین قدر 73.32 ڈالر فی بیرل رہی اور خام تیل کی ہفتہ وار کم ترین قدر 66.84 ڈالر فی بیرل رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتہ بھر 1 ارب 1 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کا اختتام 163 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43 ہزار 395 پر ہوا جبکہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1 ہزار 166 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
رپورٹ کے مطابق انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 44 ہزار 138 رہی جبکہ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 42 ہزار 972 رہی اور ہفتہ بھر بازار میں 1 ارب 1 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں