44

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز  کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ،  اقوام متحدہ کا بڑا اعلان

نیویارک (این این آئی)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویٹریس نے پاک بھارت جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گویٹریس نے امید ظاہر کی کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی پاکستان اور بھارت کےدرمیان مزید بات چیت کی راہ ہموار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مشترکہ اعلامیے سے سیکریٹری جنرل یو این کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔صدر جنرل اسمبلی اقوامِ متحدہ نے پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ دوسروں کے لیے مثال قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز

(ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس اتفاقِ رائے کے بعد کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں