کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دشتِ برچی میں زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق ایک دھماکا آج سہہ پہر ساڑھے 3 بجے کے قریب ایک مسافر بس کے نزدیک ہوا جس میں کم از کم دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
دوسرے دھماکے میں ایک خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔