واکنگ ٹریک پر واک کرتے شہری کو نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا
اسلام آباد(کرائم ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہری غیر محفوظ ہو گئے۔اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں واکنگ ٹریک پر واک کرتے شہری کو نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے واک کرتے شہری پر حملہ کیا اور فرار ہو گیا۔زخمی شخص کو امدادی ٹیموں نے اسپتال منتقل کر دیا۔آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے میں اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔دو روز قبل تھانہ آبپارہ کی حدومیں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات. ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بناکر سب کچھ لوٹ کر لے گئے پولیس اہلکار ڈاکوؤں کو فرار ہوتے دیکھتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔
ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بناکر گھر کو لوٹ کر لے گئے۔
اہلخانہ کا بیان ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر سے نکلتے ہوئے فائرنگ بھی کی۔ جب ڈاکو فرار ہورہے تھے تب پولیس کی گاڑی پہنچ گئی پولیس اہلکار ڈاکوؤں کو فرار ہوتے دیکھتے رہے۔ جبکہ ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ایک ڈاکو نے تعاقب کرنے والی پولیس وین پر سیدھی فائرنگ کی۔دو فائر پولیس وین کو بھی لگے ہیں۔ اس ٹائم موقع پر موجود اے ایس آئی ثناء اللہ کے مطابق ایک ڈاکو کو میں نے قابوکرنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کردی۔
میں نے ڈاکو سے لوٹے ہوئے زیورات اور نقدی چھین لی۔ تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ ڈاکو کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں گذشتہ ماہ وفاقی دارلحکومت میں آئی جی اسلام آباد کے گھر سامنے والے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ ڈاکو آئی جی ہاوس کے باہر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے داخل ہوئے،واردات پوش سیکٹر ایف سیون تھری کی گلی نمبر 63میں ہوئی۔