ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد:(کامرس ڈیسک) پاکستان کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض کی منظوری مالیاتی، تکنیکی اور گورننس اصلاحات میں مدد کے لیے دی گئی،قرض کی رقم توانائی کے شعبے کی بہتری اور استحکام پر خرچ ہوگی۔

علاوہ ازیں تعلیم سب کے لیے فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی اے ڈی بی کے ذریعے 24 ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 60 کروڑ ڈالر زقرض کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں