سوئی سدرن کا غیربرآمدی صنعتوں کو 11 دسمبر سے گیس فراہمی منقطع کرنے کا اعلان

کراچی: (کامرس ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے غیربرآمدی صنعتوں کو 11 دسمبر سے گیس کی فراہمی منقطع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سی این جی سٹیشنز کے بعد اب غیربرآمدی صنعتوں کی گیس بندش کا پروانہ جاری کردیا گیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق غیر برآمدی صنعتوں کو گیس کی فراہمی 11 دسمبر سے غیرمعینہ مدت کے لئے منقطع کی جارہی ہے۔ کمپنی نے فیصلہ حکومت کے منظور کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے ترجیحی آرڈر کے تحت کیا ہے۔

اس انتظام سے حاصل ہونے والی گیس کو بالخصوص بلوچستان کے گھریلو صارفین کو فراہم کی جائے گی تاکہ وہ سردیوں کے موسم میں اپنی گیس کے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ تاہم زیرو ریٹڈ ایکسپورٹ انڈسٹری بشمول اس کے کیپٹیو پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے جنزل انڈسٹریز کا تعاون حاصل رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں