لاہور: (کامرس ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 771 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی کے بعد تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔