اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پاک آسٹریلیا سیریزکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آسٹریلوی وفد نے وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کی۔ بریفنگ کے دوران مہمان وفد نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہارکیا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مہمان سکیورٹی وفد سے ملاقات کے دوران آسٹریلوی ٹیم کی سکیورٹی کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت دینے پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں۔
قبل ازیں وفد نے پنڈی سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا، وفد نے کرکٹ ٹیم کی قیام گاہ پر بھی انتظامات کا جائزہ لیا،پاکستان کرکٹ بورڈکے سکیورٹی حکام نے ٹیم کی آمد ورفت، قیام اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔