کراچی: (سپورٹس ڈیسک) کراچی میں موجود شاہین کرکٹرز کے کوویڈ ٹیسٹ منفی آ گئے، قومی سکواڈ کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گا۔
پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان ٹیم کی آج شیڈول پریکٹس منسوخ کر دی گئی ہے، دونوں ٹیمیں آج آرام کریں گی، 13 دسمبر سے شروع ہونے والی تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے دونوں ٹیمیں کل سے پریکٹس کا آغاز کریں گی۔
بنگلا دیش کو وائٹ واش کرنے کے بعد قومی ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کے کھلاڑی کل ڈھاکا سے کراچی پہنچے تھے۔