ایشز پہلا ٹیسٹ:آسٹریلیا 425پر آؤٹ،انگلینڈ کے دوسری اننگز میں 2وکٹ پر 220رنز

برسبین:(سپورٹس ڈیسک)ایشز سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان آسٹریلوی ٹیم 425رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر220رنز بنالیے ہیں ۔

برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز میز بان آسٹریلیا نے7وکٹ کے نقصان پر 343رنز سے آغاز کیا ،کینگرو بلے باز مجموعی سکور میں 82رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئے ۔

ٹریوس ہیڈ نے 152رنز کی اننگز کھیلی ، انگلش باؤلرزاولی روبن سن اور مارک ووڈ نے 3،3وکٹیں حاصل کیں ۔

دوسری اننگز میں انگلش بیٹرز کی تگڑی بلے بازی جاری ہے ، ڈیوڈ ملان 80اور کپتان جوروٹ 86رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ، انگلینڈ چوتھے روز 2وکٹ پر 220رنز سے اننگز کا آغاز کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں