زوہارحمان پہلی بار بالی ووڈ کی فلم’’83 ‘‘ میں کام کرینگی

اداکارہ زوہارحمان کو سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر سیریل ’’دل مومن‘‘ میں دیکھاجاسکتاہے

کھڈیاں خاص(شوبز ڈیسک) اسپائیڈرمیں (فارفرام ہوم)میں پہلی حجابی خاتون کا کردار اداکرنے اور اپیل پلس شوفائونڈیشن میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ زوہا رحمان نے بالی ووڈ میں قدم جمانے کی تیاری کرلی،وہ کبیرخان کی نئی متوقع اسپورٹس فلم’’83 ‘‘ میں رنویر سنگھ کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
فلم کے ٹیزر جس میں زوہارحمان کو دکھایاگیاہے لوگوں کو انگلیاں دانتوں میں رکھنے پر مجبورکردے گا ،ٹیزر میں دکھایا گیاہے کہ جس طرح 1983 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر اپنی پہلی جیت کے سارے اعزازاپنے نام کرلیئے تھے زوہابلیچرسے یہ میچ دیکھ رہی ہے اوریہ اندازہ لگاتی ہے کہ آگے کیا ہو سکتاہے فلم میں اداکارہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کی پہلی نسل کا کردار اداکرتی نظر آئیں گی۔

زوہارحمان کااپنی فلم سے متعلق کہناتھاکہ اپنے وقت کے بڑء ستاروں کے ساتھ اتنے بڑے پراجیکٹ کا حصہ بننا میرے لیئے ایک اعزازہے اوریقیناً میری زندگی کے سب سے دلچسپ تجربات میں سے ایک ہے زوہارحمان کی صلاحیتوں کو حدودمیں قید نہیں کیا جاسکتا اداکارہ حال ہی میں پاکستان کے انٹرٹینمنٹ کے میدان میں انقلاب برپا کرتے دیکھا جاسکتاہے وہ سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ کے بلاک سیریل ’’دل مومن‘‘ میں دیکھا جاسکتاہے۔
زوہارحمان ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں انہوں نے بہت کم وقت میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے ابھرتے ہوئے ستارے نے مارویل سینیمیٹک یونیورس کے سپائیڈرمین(فارفرام ہوم) میں حجابی کے کردار سے اپنی پہچان بنائی اس کے علاوہ Apple Tv+ پروڈکشن فائونڈیشن کا حصہ بھی ہیں۔جبکہ کبیرخان کی اسپورٹس فلم’’83 ‘‘ میں ڈیبیوکررہی ہیں اس کے علاوہ اداکارہ کو سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر سیریل ’’دل مومن‘‘ میں دیکھاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں